متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ابوظہبی کا یہ پہلا مندر 2020 میں مکمل ہوگا۔
نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مندر کے لیے زمین عطیہ کرنے پر ولی عہد محمد بن زاید النھیان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق پتھر سے بنائے جانے والے اس مندر کی تعمیر سال 2020 تک مکمل کی جائے گی اور پتھروں کو تراشنے والے ماہرین اس مقصد کیلئے استعمال ہونے والے پتھروں کو تراش رہے ہیں پھر انہیں عمارت کی شکل میں جوڑدیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں