ممبئی حملہ، بھارت، امریکا اور اسرائیل کا منصوبہ تھا، جرمن مصنف کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق جرمن مصنف نے بھی ممبئی حملہ کو بھارت، امریکا اور اسرائیل کی سازش قرار دے دیا، یاد رہے کہ ممبئی میں 2008 کو ہونے والے حملے سے متعلق بھارتی پولیس افسر نے اپنی کتاب ’’کرکرے کی موت‘‘ میں انڈین حکومت کا مکروہ چہرہ عیاں کیا تھا۔
بھارتی اخبار میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں محمد اسلم نامی صحافی نے پولیس افسر کی کتاب کا حوالے دیتے ہوئے کہا تھا ’’اجمل قصاب کو ممبئی حملے سے تین سال قبل بھارتی خفیہ ایجنسی را نے نیپال کی حکومت کی مدد سے حراست میں لے لیا تھا اور ان کی جعلی گرفتاری ظاہر کر کے مجرم بنایا‘‘۔
یاد رہے کہ مہارشٹرا کے (ر) افسر ایم مشرف نے اپنی کتاب میں تحریر کیا کہ ’’خفیہ ایجنسی را نے کھٹمنڈو کے قریب سے اجمل قصاب کو اغوا کیا اور اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد ممبئی حملوں کے دوران اُسے سامنے لے آئی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جس خاتون عینی شاہد نے اجمل قصاب کو پہچاننے سے انکار کیا پولیس نے اُس کے خلاف بھی مقدمہ درج کردیا‘‘۔

پنھنجي راءِ لکو