ایران، ترکی اور انتہا پسند شیطانوں کا گروہ ہیں، سعودی ولی عہد

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ترکی کیخلاف بڑا بیان دیا ہے کہ ترکی بدی کی مثلث کا حصہ ہے اور اس مثلث میں ترکی، ایران اور انتہا پسند گروپس شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب چاہتا تھا کہ ایک طرف ایران اور دوسری طرف روس اور شام کے درمیان قریبی تعلقات کو منقطع کیا جائے۔
ترکی ایران کے ساتھ مل کر شام میں جاری جنگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ قطر اور سعودی عرب تنازع پر بھی اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے۔ سعودی شہزادے کا مزید کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ تنازع طویل ہوسکتا ہے۔
مصری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی خلافت عثمانیہ بحال کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں