امریکی سفارتخانے کا مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا قبول نہیں : شاہ سلمان

شاہ سلمان نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ ’’ مسئلہ فلسطین ہمارا اوّلین ایشو ہے اور ہم اس کو ہمیشہ مقدم جانیں گے‘‘۔ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔
افتتاحی خطاب میں شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے کا مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا قبول نہیں، مشرقی بیت المقدس فلسطین کا لازمی حصہ ہے، بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، شاہ سلمان نے مقبوضہ بیت المقدس کے لیے پندرہ کروڑ ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔
شاہ سلمان کا کہنا تھا کہعرب خطے میں ایران کی دہشتگرد کارروائیاں قابل مذمت ہیں ایران کی عرب امور میں کھلی مداخت کو رد کرتے ہیں۔
کانفرنس میں بائیس عرب ممالک کے سربراہان شریک ہیں،خلیجی ملکوں میں تنازع کی وجہ سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کانفرنس میں شریک نہیں ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو