شمالی کوریا تنازعہ حل ہونے کے قومی امکانات ہیں ، ٹرمپ

جاپانی وزیراعظم شنزوایبے سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سربراہ ملاقات امریکا میں نہیں ہوگی، کب اور کہا ہوگی جلد بتائیں گے۔
ملاقات میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق اور خطے میں موجود خطرات کے حوالے سے تبالہ خیال کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ عام لوگوں کو یہ علم نہیں کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ ختم نہیں ہوئی۔لیکن ان کی دعا ہے کہ دونوں ملک کئی دہائیاں پرانی جنگ ختم کردیں۔
ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح کے براہ راست مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو