سابق امریکی خاتون اؤل باربرا بش انتقال کرگئیں

امریکہ کی سابق خاتون اول اور خواندگی کی مہم چلانے والی اہم شخصیت باربرا بش کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔
باربرا بش سنہ 1989 سے سنہ 1993 تک خاتون اول رہیں۔ ان کے شوہر 93 سال کی عمر میں سب سے زیادہ عمر تک جینے والے امریکی صدر ہیں۔
ان کی صحت ایک عرصے سے خراب تھی اور دو روز قبل انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا تھا جہاں انہوں نے مزید علاج کرانے سے انکار کردیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو