کابل میں دھماکا، 31 افراد ہلاک

خود کش بمبار نے کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6 ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو اہلکار نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں