شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کی تاریخی ملاقات

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے کی بین الکوریائی سربراہ ملاقات میں خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا معاملہ ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا جبکہ جزیرہ نما کوریا میں جنگ بندی معاہدے کو امن معاہدے میں بدلنے سمیت دیگر امور پر بھی مذاکرات ہوں گے، دونوں لیڈر مختلف تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
کم جونگ اُن 65 سال بعد جنوبی کوریا جانے والے شمالی کوریا کے پہلے سربراہ ہیں۔1950کی دہائی میں ہونے والی تین سالہ کوریائی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے کسی لیڈر نے جنوبی کوریائی سرزمین پر قدم رکھا۔
جنوبی کوریا کے سربراہ مون جائی نے سرحدی علاقے پنمن جم میں مہمان کا خیر مقدم کیا،تاریخی موقع پرجنوبی کوریا کی جانب سے والہانہ استقبال نےشمالی کوریائی وفدکادل جیت لیا۔
اس بات کا امکان بھی ہے کہ یہ ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان میٹنگ کی راہ ہموار کرے گی، جو مئی کے آخر یا جون کے اوئل میں ہو سکتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو