غزہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ 16 فلسطینی شہید،700 سے زائد زخمی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ منتقل کیے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ’گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ میں شرکت کےلیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے اسرائیل کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔
اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکے سمیت 16 افراد شہید اور700 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پنھنجي راءِ لکو