سعودی ولی عہد منظر عام سے غائب، افواہوں کا بازار گرم

گزشتہ ماہ شاہی محل میں ہونے والی فائرنگ کے بعد سعودی ول عہد محمف بن سلمان کئی دنوں سے منظر عام سے غائب ہیں جس کے بعد غیر ملکی میڈیا نے افواہوں کا بازار گرم کردیا۔
روسی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والی فائرنگ میں شہزادہ محمد بن سلمان زخمی ہوگئے تھے ، جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 21 اپریل کو شاہی محل میں فائرنگ کے دوران انہیں دو گولیاں لگیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ جانبر نہ ہو سکے ہوں کیونکہ اس واقعے کے بعد سے وہ منظر عام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی تصویر یا ویڈیو سامنے آئی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر بھی وہ کسی تقریب میں نظر نہیں آئے۔
21 اپریل کو ہونے والی فائرنگ کے بارے میں سعودی حکام کا کہنا تھا کہ شاہی محل کے بہت قریب سے ایک اڑنے والے ڈرون پر سیکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کی تھی۔ بعدازان حکام نے اسے کھلونا ڈرون قرار دیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو