عالمی رہنماؤں کی جانب سے عیدالفطر کی مبارکباد

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے بھی برطانوی مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو کامیاب بنانے میں 30 لاکھ برطانوی مسلمانوں کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی کینیڈا کے مسلمانوں کو خوبصورت لفظوں میں مبارک باد دی ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے مسلمانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ عید کے موقع پر کینیڈا سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو عید کی آمد اور رمضان المبارک کے اختتام پر مبارکباد دیتا ہوں۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی عید کے تہوار پر مسلمانوں کو فراموش نہ کیا، انہوں نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلم ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات پر امریکا کو فخر ہے۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں رہنے والی میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو عید کے موقع پر میری طرف سے مبارکباد۔

پنھنجي راءِ لکو