امریکی فوج کواسپیس فورس کی تشکیل کاحکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر ٹرمپ نے خلائی فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ اس نئی شاخ کے قیام سے قومی سلامتی اور معیشت کو مدد ملے گی کیونکہ اس سے روزگار ملے گا۔
یہ صرف کافی نہیں ہے کہ خلا میں امریکی موجودگی ہو۔ ہم پر لازم ہے کہ خلا میں امریکی غلبہ ہو۔
وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے انھوں نے عزم کیا کہ امریکہ ایک بار پھر چاند پر امریکی بھیجے گا اور پھر مریخ پر۔
میں محکمہ دفاع اور پنٹاگون کو حکم دیتا ہوں کہ فوری طور پر آرمڈ فورسز کی چھٹی شاخ سپیس فورس کے قیام پر کام شروع کریں۔
یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ چین اور روس کو خلا میں سبقت حاصل ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ وفاقی ایجنسیوں کو احکامات جاری کریں گے کہ سپیس ٹریفک مینیجمنٹ کے لیے جدید فریم ورک مرتب کریں۔
نیشنل سپیس کونسل کے اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات کرتے ہوئے کہا اس بار میں خلا میں محض امریکی جھنڈا لگانے اور قدم کے نشانات نہیں چھوڑوں گا۔ ہم خلا میں طویل مدتی موجودگی قائم کریں گے، معیشت کو توسیع دیں گے اور مریخ پر مشن کی بنیاد رکھیں گے
ان کی انتظامیہ امیر امریکیوں کو راکٹ لانچ کرنے کے لیے سرکاری تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت دے گی تاکہ کمرشل سپیس کی صنعت کو فروغ ملے۔
اگر امیر امریکی حکومت سے پہلے مریخ کا مشن کر لیتے ہیں تو ہم بڑے خوش ہوں گے اور آپ لوگ بڑے مشہور ہو جائیں گے۔ وہ حکومت کو شکست دیں گے لیکن اس کا سہرا ہمارے سر جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو