امریکی جنرل کا پاکستانی فوج کی بہادری اور قربانیوں کا اعتراف

افغانستان میں آسٹن ملر نے کہا کہ ہمیں پاکستان سے توقع ہونی چاہیے کہ وہ نہ صرف سفارتی بلکہ سلامتی کے نکتہ نگاہ سے بھی پاکستان مسئلے کے حل کا حصہ ہے۔
امریکی سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آسٹن ملر نے کہا کہ امریکی فوج کی توجہ 2019ءکے افغان الیکشن اور اس کے بعد کے حالات پر مرکوز ہے، جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے طالبان کو مصالحت پر مجبور کیا جاسکتا ہے ۔
آسٹن ملر نے مزید کہا کہ افغانستان میں نیٹو کے نامزد کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آسٹن ملر نے پاکستانی فوج کی بہادری اور قربانیوں کا اعتراف کیا تاہم یہ الزام عائد کیا کہ جس طرح پاکستان کی جانب سے مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی وہ پاکستان میں موجود افغان طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے خلاف نہیں دیکھی گئی ۔

پنھنجي راءِ لکو