قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری گفوارا میں قابض فوج سرچ آپریشن کے نام پر ایک علاقے کا محاصرہ کیا اور اس دوران ایک مکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مالک مکان یوسف اور انکی اہلیہ حفیظہ بیگم شدید زخمی ہوگئے۔
دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد یوسف دم توڑ گیا جبکہ حفیظہ بیگم کو سری نگر منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور مکان تباہ اور دیگر 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
واقعے کے بعد نوجوان کی شہادت کی خلاف مظاہرین سرآپا احتجاج گھروں سے باہر نکل آئیں، جسے منتشر کرنے کےلیے بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن برسائے جس کے نتیجے میں درجوں افراد زخمی ہوگئے۔
علاوں ازیں بھارتی فوج نے سری گفوارا کی کشیدہ صورتحال کے پش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو