ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر سے ملاقات کے لیے نئی حکمت عملی تیار

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو راضی کرنے کے لیے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اب روس جائیں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ہفتے جان بولٹن روس کا دورہ کریں گے جس کا مقصد روسی صدر اور امریکی صدر کی ممکنہ ملاقات کے لیے راہیں ہموار کرنا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دورے کے حوالے سے روسی حکام کی جانب سے بھی تصدیق کی جاچکی ہے البتہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔

پنھنجي راءِ لکو