ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات

ترکی کی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
ترکی میں ہونے والے انتخابات میں 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردگان سمیت 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں محرم انجے، میرل ایکسینر، سلاحتین دیمارتس، تیمل، دوگو پرینسک شامل ہیں۔
ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان کی جیت کے واضح امکانات ہیں تاہم حزب اختلاف کے رہنما محرم انجے انہیں مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو