امریکی عدالت نے مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی جائز قرار دے دی

امریکی عدالتی فیصلے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ حکم پر عملدر آمد کی راہ میں رکاوٹ ختم ہوگئی ہے ۔ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ججز نے ووٹ دیے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس غیر ملکیوں کے سفر پر پابندی کا صوابدیدی اختیار ہے اور صوابدی اختیار سے صدر غیر ملکیوں کے داخلے کو معطل کرسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں 9 سے 4 لبرل جج ہیں، 5 کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے ۔ سفری پابندی کا شکار ہونے والوں میں ایران، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن، شمالی کوریا، وینزویلا کے چند افراد پر بھی شامل ہیں۔
امریکی عدالت کے فیصلے کیخلاف امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مظاہرین مسلم بین کیخلاف بینرلے کر امریکی سپریم کورٹ کے باہر جمع ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور یمن کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو