جرمنی کی شکست پر نوجوان قتل

لبنان میں ایک ٹین ایجر نے فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمن ٹیم کی ہار اور ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد اشتعالی کیفیت میں اپنے ہمسائے کو ہلاک کر دیا۔
سترہ سالہ خضر بوراتیا جرمن ٹیم کی شکست پر شدید رنج میں مبتلا تھا جبکہ اُس کا مقتول ہمسایہ محمد ظاہر برازیل کی فتح پر خوش تھا۔
ہلاک ہونے والا نوجوان جرمن ٹیم کی ہار پر بھی مسرت کا اظہار کر رہا تھا اور یہ بات بوراتیا کو پسند نہ آئی، اُس نے اپنے ہمسائے ظاہر کو چاقو کے پے درپے وار کر کے ہلاک کر دیا، پولیس نے بوراتیا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو