امریکاکےمختلف شہروں میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کیخلاف مظاہرے

وائٹ ہاؤس کےباہراحتجاجی مظاہرےمیں خواتین،بچوں کی بڑی تعدادشریک تھیں، امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، لاس اینجلس اور سان فرانسسکو سمیت متعدد شہروں میں صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
احتجاج غیرقانونی تارکین وطن کوبچوں سےعلیحدہ کرنےکیخلاف کیاگیا۔ مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خاندانوں کو ایک دوسرے سے الگ نہ کیا جائے اور متنازع امیگریشن ایجنسی آئیس کو ختم کیا جائے۔
گزشتہ ہفتےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے فوری طور پر ملک بدر کردیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو