اشرف غنی نے طالبان کے خلاف آپریشن کا اعلان کر دیا

افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے سیکیورٹی فورسز جنگجوؤں کے خلاف آپریشن شروع کریں گی، ہم طالبان کو امن عمل میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، افغان قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ مصالحت کے لیے تیار ہیں۔
طالبان امن چاہتے ہیں، سیزفائرنے ثابت کیا کہ طالبان جنگ سے تھک چکے ہیں، طالبان امن عمل کا حصہ بنیں اور افغان عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔
طالبان کا مسئلہ پاکستان کی مدد سے حل ہو سکتا ہے، دونوں ممالک میں دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر بات آگے بڑھی ہے۔
افغان حکومت نےعیدالفطر کے موقع پرطالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور طالبان کی جانب سے بھی جنگ بندی کا غیر مشروط اعلان کیا گیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو