میانمارحکومت روہنگیا پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف کارروائی کرے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا اور کوکس بازار کیمپوں میں میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔
کیمپوں میں موجود لوگوں سے سفاکیت کے ناقابل یقین واقعات سنے ، ان تمام مظالم کی ذمہ داری میانمار کی ہے اور عالمی برادری بھی یہ مظالم رکوانے میں ناکام ہوئی ہے۔
روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سفاکیت اور منظم انداز میں کی گئی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔
میانمارحکومت روہنگیا پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف کارروائی کرےجبکہ میانمار فوج کے مظالم سے جان بچا کر آنے والے 7لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.