رجب طیب اردگان نےترکی کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا

رجب طیب اردگان نے وزیرخزانہ اپنے داماد کوبنایا اور دفاع کا قلمدان سابق آرمی چیف کے حوالے کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دوسری بار منتخب ہونے والے صدر رجب طیب اردگان نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی کابینہ کا اعلان کیا جس میں انہوں نے فواد اوکدے کو نائب صدر کا عہدہ دیا ہے ،وزیرخزانہ اپنے داماد کوبنایا اور دفاع کا قلمدان سابق آرمی چیف کے حوالے کردیا۔
ترک صدر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حلوسی اکار کووزیردفاع نامزد کیا ہے، مولود جائوزاوغلو وزیرخارجہ ہوں گے۔رجب طیب اردگان نے نئی کابینہ میں اپنے داماد براد البراک کو وزیرخزانہ نامزد کیا ہے جو اس سے پہلے وزیرتوانائی رہ چکے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو