جلال آباد میں مسلح افراد کا حملہ،10افراد ہلاک

مسلح افراد نے جلال آباد کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 3 میں محکمہ تعلیم کی عمارت پر حملہ کیا جس کے بعد عمارت کے نزدیک 2 دھماکے بھی سنے گئے۔
تاہم سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب جھڑپیں ختم ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی ہے ۔واضح رہے کہ جلال آباد میں2 ہفتوں کے دوران ہونے والا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے ۔

پنھنجي راءِ لکو