امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنےکا اعلان کردیا

امریکی محکمہ خارجہ ترجمان کا کہنا ہےکہ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اورخوشحالی کے لیے منتخب رہنماؤں سے مل کرکام کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔
اس سےپہلے بھی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد اور صاف شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات2018 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خانپاکستان کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو