انڈونیشیا کے جزیرے لومبو میں زلزلہ،متعدد افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے لومبو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چارریکارڈ ی گئی جس کی وجہ سے ،متعد افراد جاں بحق ،درجوں زخمی اورمتعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح چھ بج کر 47 منٹ پر آیا جس کا مرکز انڈونیشیا کے جزیرے لومبو میں آیا مقامی میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کے بعد چار گھنٹے میں 66 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں ۔

پنھنجي راءِ لکو