ایران میں کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 67 افراد گرفتار

ایران میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے 67افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 100سے زائد سرکاری ملازمین کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدلیہ کا کہناہےکہ حالیہ ہفتوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈائون میں 67افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
ترجمان غلام حسین محسنی نے کہا ہےکہ 100سے زائد سرکاری ملازمین کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن ملک امریکا نے عوام پر دبائو ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ ہماری معیشت کو نقصان پہنچانے کا خواہشمند ہے لیکن اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

پنھنجي راءِ لکو