ترکی امریکی الیکڑونکس کا بائیکاٹ کرے گا ، ترک صدر

ترک خبررساں ادارے کے مطابق جنابرجب طیب اردگان نے اقتصادی و سماجی تحقیقاتی سوسائٹی کی طرف سے انقرہ ایوان تجارت میں منعقدہ اقتدار کے سولہویں برس اپنی پارٹی کے سمپوزیم سے خطاب کیا۔ امریکا کی پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ یہ کھلم کھلا ترکی کے خلاف اقتصادی جنگ ہے جس کے خلاف ہم تمام تر تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ترکی سے اسٹیل اور ایلو مونیم کی برآمد پر محصول دوگنا کردیا گیا ہے جس کے بعد ترکی کی لیراکی قدر میں 20 فیصد گر کمی ہوئی ۔

پنھنجي راءِ لکو