انار اور کھجور امراض قلب سے بچاﺅ کیلیے مفید

نیویارک : آدھا گلاس انار کا جوس اور کچھ تعداد میں کھجوروں کا استعمال دل کی صحت کو بہتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

اسرائیل کے ٹیکینو انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق روزانہ انار کے جوس اور 3 کھجوروں کا استعمال دل کے امراض اور فالج سے بچاﺅ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کھجور کی گھٹلیاں کو پیس کر پیسٹ بناکر استعمال کرنا بھی اس حوالے سے بھی فائدہ مند ہوتا ہے تاہم اوپر دیئے گئے دونوں چیزوں کا امتزاج بھی کافی ثابت ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ انار اور کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان شریانوں میں خون کی روانی میں رکاوٹ سے دل کے دورے یا دماغ کو خون کی سپلائی رکنے سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے دوران ایسے چوہوں پر تجربات کیے گئے جن کا کولیسٹرول لیول بہت زیادہ بلند تھا جس سے معلوم ہوا کہ کھجور اور انار کے جوس کا استعمال خون کی شریانوں کے مسائل 33 فیصد جبکہ کولیسٹرول کی سطح 28 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو