نیند—ایک معمولی تبدیلی جو صحت بہتر بنائے

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کبھی بیمار نہ ہو اور نہ ہی اُسے ہسپتال کا رخ نہ کرنا پڑے مگر کیا اس سے بچنا ممکن ہے؟

ویسے تو بظاہر ایسا ممکن نظر نہیں آتا مگر زندگی میں ایک چھوٹی سی تبدیلی لاکر ہم واقعی کرشماتی انداز میں اپنی صت میں بہتری لاسکتے ہیں اور ہمارے دماغ اور جسم کے لیے اُس کرشماتی تبدیلی کا نام ہے نیند !

جی ہاں نیند کی عادات کو بدل کر ہم اپنی صحت کو نمایاں حد تک بہتر کرسکتے ہیں۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ایک بالغ شخص کو اوسطاً رات کو 7 سے 9 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسا کرنے سے زندگیوں میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اپنی نیند پوری کرنے والے افراد جسمانی طور پر زیادہ بہتر ہونے کے باعث بہت کم بیمار ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کے اخراجات میں بھی کمی آتی ہے۔

یعنی اگر کوئی شخص اکثر بیمار ہوتا ہو تو ڈاکٹر کی فیس اور ادویات کا خرچہ کافی زیادہ ہوتا ہے، ان اخراجات کا اگر مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے تو ہر سال دنیا بھر میں اربوں ڈالرز صرف طبی سہولیات پر ہی صرف ہوتے ہیں۔

نیند کی کمی کے نتیجے میں انسان کی کام کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے جس سے اس کی آمدنی گھٹنے کا امکان ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زندگی میں معمولی سی تبدیلی آپ کے ڈاکٹر پر خرچ کیے جانے والے وقت اور خرچے دونوں کو نمایاں حد تک کم کردیتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو