بیکٹیریا سے مقابلے کیلیے زیادہ طاقتور اینٹی بائیوٹک دوا تیار

کراچی(آن لائن نیوز اردو پاور) طبی محققین نے مختلف طاقتور بیکٹریاکے خلاف اینٹی بائیوٹک دواؤں کی ایک نئی قسم دریافت کرلی ہے جو کسی بھی طاقتور بیکٹریا کے خلاف بھرپور انداز سے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
طبی محققین کا کہنا ہے کہ دنیا میں طاقتور بیکٹریا ایسے ہیں جن پر موجودہ اینٹی بائیوٹک دوائیں اثر نہیں کررہی جبکہ بعض امراض ایسے بھی ہیں جن کے خلاف اینٹی بائیوٹک دواؤں نے مزاحمت پیدا کرلی ہے اس صورتحال کے پیش نظرماہرین طب نے ہزار گنا زیادہ طاقتور اینٹی بائیوٹک دوا تیار کرلی ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ایسے جراثیم کے خلاف ہماری جنگ کو بڑھائے گی جن پر پہلے سے موجود دواؤں کا اثر نہیں ہوتا ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دنیاکی آبادی کو صحت کے مسائل درپیش ہیں۔
طبی محققین نے کا کہنا ہے کہ پہلے سے موجود دوا وینکومائسین کو مزید طاقتور بنایا گیا ہے اور اسے ایک ہزارگنا زیادہ طاقتور بنادیا گیا ہے یہ اینٹی بائیوٹک دوا بیکٹریا پر 3 مختلف طریقوں سے حملہ کرتی ہے اس کے علاوہ اس کے اندرایسی صلاحیت موجود ہے کہ جراثیم کواس کے خلاف مدافعت پیداکرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

پنھنجي راءِ لکو